سانحہ داسو، چینی کمپنی نے کام روکنے کی بجائےمزید تیز رفتاری سے کرنے کا اعلان کر دیا

جہلم (آئی این پی ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ داسو میں پیش آنے والے واقعے کے بعد چینی کمپنی نے کام کی رفتار پہلے سے زیادہ تیز کردی۔اتور کوجہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ داسو ڈیم واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، دشمن سمجھتے ہیں ایسی کارروائیوں سے ڈیم منصوبے پرکام بند ہوجائے گا تو وہ غلط ہیں کیونکہ ایسے واقعات سے پاک چین تعلقات متاثر نہیں ہوسکتے۔انہوں نے بتایا کہ چینی کمپنی نیداسو ڈیم پرکام کی رفتار پہلے سے زیادہ تیزکردی ہے، پاک چین دشمنوں کویہ پیغام ہے ہم نئے عزم سے کام کریں گے،داسو ڈیم پاک چین دوستی کا ایک مظہر ثابت ہوگا۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ افغان سفیرکی بیٹی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ درج کیا جاچکا ہے، ٹیکسی ڈرائیور حراست میں ہے، جس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے، افغان ایمبیسی بھی تفتیش میں تعاون کررہی ہے، امید ہے جلد نتائج برآمد ہوں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ 25 جولائی کو ہونے والے آزاد کشمیر انتخابات میں تحریک انصاف فتح حاصل کرے گی، پاکستان پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو حلقوں میں امیدوار نہیں مل سکے، پیپلز پارٹی کو 7اور ن لیگ کو صرف 15امیدوار مل سکے ہیں،مریم نواز اوربلاول غیرسنجیدہ سیاسی قیادت ہیں۔قبل ازیں چینی کمپنی نے پاکستانی ملازمین کونکالنے کا نوٹس واپس لیا اور پروجیکٹ پر دوبار کام شروع کرنے کا عندیہ دیا۔ داسو واقعہ کے بعد باہمی مشاورت سے تعمیراتی کام چندروز کے لیے روکا کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close