وزیراعظم عمران خان کی جنید صفدر پرتنقید، مریم نواز بھی میدان میں آگئیں، کرارہ جواب دیدیا

باغ(پی این آئی ) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جنید صفدر پر تنقید کے جواب میں مریم نواز بھی میدان میں آگئیں ،بھرے جلسے میں کہا کہ جنید صفدر پہلا پاکستانی ہے جو کیمبر ج کی پولو ٹیم کا کپتان ہے ، وہ نواز شریف کا نواسہ ہے گولڈ اسمتھ کا نہیں ۔تفصیل کے مطابق باغ میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اب جیسا منہ ہو گا ویسا ہی تھپڑ پڑے گا ،عمران خان کہتا ہے کہ وہ (جنید صفدر)پولو کھیل رہا ہے ،میں بچوں تک نہیں جانا چاہتی لیکن اب جیسی بات ہو گی ویسا ہی جواب ہو گا۔واضح رہے کہ بھمبھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ یہ لوگ عوام کا پیسہ لوٹ کر باہر لے گئے اور اب یے بادشاہوں کا کھیل پولو کھیل رہے ہیں ،ان کے نواسوں کے پاس اتنا پیسا کہاں سے آیا ؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close