کوئٹہ (پی این آئی) کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث بلوچستان حکومت نے ہاٹ سپاٹ ایریاز میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا عندیہ دے دیا۔ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کے مطابق صوبے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد تک پہنچ چکی ہے ۔ کیسز کو کنٹرول کرنے کیلئے صوبے میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اپنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جن افراد نے ویکسی نیشن نہیں کروائی ان کا سرکاری دفاتر اور تفریحی مقامات میں داخلہ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اگر لوگوں نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو صورت حال خراب ہوسکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں