وزیراعظم عمران خان مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر پر بھی برس پڑے، کھری کھری سنا دیں

بھمبھر(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر پر بھی برس پڑے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ عوام کا پیسہ باہر لے گئے اور اب پولو میچ کھیل رہے ہیں ،لندن میں پولو میچ بادشاہوں کا کھیل ہے ۔بھمبھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے استفسار کیا کہ ان کے بچوں کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا؟ یہ عوام کا پیسہ ہے۔واضح رہے کہ جنید صفدر لندن میں پولو ٹیم کا حصہ ہیں اور وزیراعظم نواز شریف بھی ان کا میچ دیکھنے گراؤنڈ میں گئے تھے ،جنید صفدر پولو کے کھلاڑی ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close