کوئٹہ ( آئی این پی) ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ صوبے میں کوروناکیسزکی تعدادمیں اضافہ ہورہاہے ،بلوچستان میں مثبت کیسزکی شرح 10فیصدسے زائدہے، جولوگ ویکسین نہیں لگوارہے ان کاسرکاری دفاترمیں داخلہ بند کردیاجائے گا۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت شاہوانی نے کہا کہ صوبے میں کوروناکیسزکی تعدادمیں اضافہ ہورہاہے ،بلوچستان میں مثبت کیسزکی شرح 10 فیصدسے زائدہے،کورونا کیسز کوکنٹرول کرنے کیلئے اسمارٹ لاک ڈائون کی پالیسی اپنارہے ہیں،عوام سے اپیل ہے کورونا ایس اوپیزپرعمل کریں اوراحتیاط کریں، انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیاہے جولوگ ویکسین نہیں لگوارہے ان کاسرکاری دفاترمیں داخلہ بند کردیاجائے گا،لوگوں نے اگرایس اوپیزپرعمل نہ کیاتوصورتحال خراب ہوسکتی ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں