علی امین گنڈاپور کی آزاد کشمیر سے واپسی

اسلام آباد (پی این آئی) مظفر آباد میں آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی طرف سے سخت نوٹس جاری ہونے کے بعد وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور انتخابی مہم چھوڑ کر اسلام آباد پہنچ گئےہیں۔ آزاد کشمیر کےمحکمہ داخلہ کے مطابق علی امین گنڈا پور آزاد کشمیر سے واپس چلے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن حکام نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور کی آزاد کشمیر میں جلسے جلوسوں میں شرکت اور تقاریر پر پابندی عائد کر دی تھی۔جمعے کو الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا ہے کہ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور آزاد کشمیر میں انتخابی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کر رہے تھے۔۔۔۔۔۔’

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close