قرنطینہ مرکز میں تعینات پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے، کتنے جان سے گئے؟

پشاور (پی این آئی) خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں قائم ایک قرنطینہ مرکز میںڈیوٹی پر تعینات کیے جانے والے 2 پولیس اہلکاروں کا آپس میں جھگڑا ہو گیا جس کے دوران اہلکاروں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ قرنطینہ سینٹر میں تعینات پولیس اہلکاورں کا آپس میں کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا جس پر اہلکاروں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے دو پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک جب کہ پولیس اہلکار عباس کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔مقامی پولیس کے مطابق لاشوں کی شناخت اے ایس آئی گل رحمان اور عمران عرف ڈاکٹر کے نام سے ہوئی ہے جنہیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close