شیخ رشید سے استعفے کا مطالبہ کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے افغان سفیرنجیب اللہ علی خیل کی بیٹی کے اغوا اور اس پر تشدد کے واقعے پر وزیر داخلہ شیخ رشید سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیاہے۔اپنے بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے افغان سفیر کی بیٹی کےساتھ وفاقی دارالحکومت میں پیش آنے والے واقعے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر داخلہ شیخ رشید اس واقعے کی ذمہ داری قبول کریں اور منصب سے استعفیٰ دیں۔واضح رہے کہ پاکستانی حکام 16جولائی کو افغان سفیر کی بیٹی کے ساتھ پیش آئے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close