پاک افغان سرحد پر غیر قانونی کراسنگ پوائنٹس بند کر دیئے گئے

راولپنڈی (پی این آئی) آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر تمام غیر قانونی کراسنگ پوائنٹس بند کردیے گئے۔ جبکہ بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث سرحد پر باقاعدہ طور پر فوجی دستے تعینات کر دیئے گئے ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پاک فوج کے ریگولر دستے پاک افغان سرحد پر پٹرولنگ کر رہے ہیں اور بارڈر پر غیر قانونی کراسنگ پوائنٹس کو سیل کر دیا گیا ہے۔ دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی کڑیاں افغانستان سے ملتی ہیں کیونکہ افغانستان کی حالیہ صورتحال کے باعث وہاں پر دہشت گرد شدید دبائو میں ہیں۔ یکم مئی 2021ء کے بعد 167 دہشت گردی کے حملوں کی اطلاعات پر پاک فوج نے معلومات (آئی بی او) کی بنیاد پر 7 ہزار سے زیادہ آپریشنز کئے ہیں جن میں مختلف علاقوں کی تلاشی سمیت دیگر کارروائیاں شامل ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close