ملتان(آئی این پی) پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں دہشت پھیلانے والے لادی گینگ کا سرغنہ پولیس مقابلے میں مارا گیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹ مبارک کے علاقے میں ہونے والے پولیس مقابلے میں لادی گینگ کا سرغنہ خدا بخش عرف حدی مارا گیا، نجی ٹی وی کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس پر اہلکاروں نے اپنا دفاع کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی جس میں وہ مارا گیا، ملزم قتل اور پولیس مقابلے کی وارداتوں میں مطلوب تھا، ملزم نے ایک شخص کو قتل کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی، جس پر وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب نے گینگ کیخلاف آپریشن کا حکم دیا تھا، انسداد دہشت گردی فورس پنجاب نے بھی لادی کینگ کے مرکزی ملزم کو ہلاک کرنے کی تصدیق کی اور بتایا کہ خدا بخش کو آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں