محکمہ ریلوے کا عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کونسی ٹرین کب کہاں سے کہاں جائے گی؟ شیڈول جاری کر دیا گیا

کراچی(آئی این پی)محکمہ ریلوے نے عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے،تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے نے عید کے موقع پر کراچی اور راولپنڈی سے عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے، محکمہ ریلوے کی جانب سے عید اسپیشل ٹرینیں نہ چلانے کی وجہ سے ہزاروں مسافروں شدید پریشانی کا شکار ہو گئے تھے، فیصلے کے مطابق ریلوے عید پر تمام ٹرینوں میں اضافی کوچز لگا رہا ہے اور عید اسپیشل ٹرینیں بھی چلا رہا ہے، محکمہ ریلوے کے پاس مسافر کوچز کی کمی کی وجہ سے کراچی سے صرف ایک عید اسپیشل ٹرین چلائی جائے گی، اور عید اسپیشل ٹرینوں میں اے سی بوگیوں کی کمی کی وجہ سے صرف اکانومی کلاس کی کوچز لگائی جا رہی ہیں، ہزاروں مسافروں کے لیے صرف 11بوگیوں پر مشتمل عید اسپیشل ٹرین چلائی جائے گی، جب کہ ریلوے انتظامیہ نے عیدالاضحی کے موقع پر عوام کی سہولت کے لیے اضافی رش کے پیش نظر 2عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا،ترجمان ریلوے کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سٹی سے 19جولائی کو دوپہر 1 بجے روانہ ہو کر راولپنڈی پہنچے گی، دوسری عید اسپیشل ٹرین راولپنڈی سے 24جولائی کو دن 11بجے روانہ ہو کر کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close