اسلام آباد(آئی این پی ) حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین کی خوراکوں کے شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی اوسی )نے سائینو فارم، آسٹرازنیکا اور سائینوویک کے ڈوز شیڈول میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے، سائینوفارم، آسٹرازنیکا اور سائینوویک کا ڈوز شیڈول تبدیل کیاگیا ہے جبکہ مقررہ مدت کے بعد دوسری ڈوزکیلئے واک ان کی سہولت ہو گی،سائینو فارم ویکسین کی دوسری ڈوز 21روز بعد ، سائینوویک اور آسٹرازنیکا کی دوسری ڈوز28دن بعد لگانے کا فیصلہ کیاگیا ہے، ویکسین ڈوز میں زیادہ گیپ کا فیصلہ عالمی پریکٹس کے مدنظر کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں