وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے امتحانات ملتوی کرنے کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کورونا کیسز بڑھنے پر امتحانات ملتوی کرنے کا عندیہ دے دیا، انہوں نے کہا کہ بھارتی وائرس سے امتحانات کو کوئی خطرہ نہیں، احتیاطی تدابیر پر عمل کرانا محکمہ تعلیم کا نہیں بلکہ محکمہ صحت کا کام ہے، این سی اوسی نے خدشہ ظاہر کیا تو امتحانات ملتوی کردیں گے۔ انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ملک میں 90 فیصد بچے امتحان دینا چاہتے تھے اس لئے امتحان ہو رہے ہیں، طلباء جو مرضی کرلیں امتحانات ہر صورت ہوں گے، میرے پاس جتنا اختیار ہے امتحان لیتا رہوں گا اور تمام صوبے بھی امتحان لیتے رہیں گے،یہ کیسا احتجاج ہوا کہ ہم امتحان نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام وزرا ئے تعلیم کی باہمی مشاورت کے بعد بچوں کی آسانی کیلئے تین سبجیکٹ کا امتحان لینے کا فیصلہ کیا گیا۔بچے پڑھتے ہی اس وقت ہیں جب ان سے امتحان لئے جائیں۔ اپوزیشن کو سیاست کرنے کا موقع چایئے ان کا امتحانات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کیسز بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا اور امتحانات لینے سے منع کیا تو امتحان ملتوی کر دیں گے۔دوسری جانب یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔43 میڈیکل کالجوں کے 5692 امیدواروں نے ایم بی بی ایس جبکہ17 ڈینٹل کالجوں کے 983 امیدواروں نے فرسٹ پروفیشنل بی ڈی ایس کا امتحان دیا۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل سالانہ امتحانات کے نتائج کااعلان کردیا،ایم بی بی ایس میں 4708 امیدوار پاس اور971 فیل قرار پائے جبکہ امتحان میں کامیابی کا تناسب 82.90 فیصد رہا۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال اسی امتحان میں کامیابی کا تناسب 77 فیصد رہا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close