پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

لاہور(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی ممبران اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کی تین ارب روپے کی مد میں 433 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ترقیاتی سکیموں کی مد میں ایک ارب 55 کروڑ کے فنڈز صوبائی ممبران اور ٹکٹ ہولڈرزکے مختلف حلقوں کیلئے مختص کیے گئے ہیں جبکہ 45کروڑروپے سٹریٹ لائٹس کی مد میں مختص کر دیئے گئےہیں۔ایک ارب روپے جاری ترقیاتی سکیموں کی مد میں لگائے جائیں گے۔لاہور میں عبدالعلیم خان کو پی پی 162کیلئےچارکروڑنو لاکھ سے زائدفنڈز ملیں گے،جبکہ علیم خان کے حلقہ این اے129کیلئے بھی سات کروڑنو لاکھ ،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کے حلقہ این اے 125 کیلئے بھی سات کروڑنو لاکھ،ٹکٹ ہولڈ ملک ظہیر عباس کو این اے 134کیلئےسات کروڑنو لاکھ،ہمایوں اختر کو این اے 131کیلئے سات کروڑ نو لاکھ،چوہدری اعجاز احمد کو این اے 126کیلئےسات کروڑ نو لاکھ روپے بجٹ میں مختص کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close