بڑی خوشخبری، حکومت نے عید الاضحی کی چھٹیاں بڑھا دیں

کوئٹہ(پی این آئی)بلوچستان حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ‌ کی تعطیلات میں ایک دن کا اضافہ کردیا گیا، اب عید کی تعطیلات 20سے23جولائی تک ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق بلوچستا ن حکومت نے عید کی تعطیلات میں اضافہ کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ جمعےکوبھی عیدکی چھٹی ہوگی، عید کی تعطیلات 20سے23جولائی تک کردی گئی ہے۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالاضحیٰ پر 3 چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا ،21،20 اور 22جولائی کو عید کی تعطیلات ہوں گی۔بعد ازاں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ این سی اوسی خواہش تھی عید کی 5 دن کی چھٹیاں ہوں تاہم وفاقی کابینہ نے عید کی 3دن کی چھٹیاں منظورکی ہیں۔خیال رہے پاکستان میں عید الاضحیٰ 21 جولائی بروز بدھ کو منائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close