اسلام آباد (پی این آئی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے فیصلہ کیا ہے کہ کہ ملک میں کورونا کے بڑہتے ہوئے کیسز کے پیش نظر صرف ایک عید کے دن پر کورونا وائرس کی ویکسینیشن نہیں ہوگیاس کے علاوہ یہ معمول کے مطابق جاری رہے گی۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ عید کی چھٹیوں کے دوران ویکسی نیشن سینٹر صرف ایک دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔۔۔۔
ویکسین کی دوسری خوراک کب لگے گی؟ شیڈول میںپھر تبدیلی کر دی گئی
اسلام آباد (پی این آئی) این سی او سی کے حکام کا کہنا ہے کہ ویکسین کی دوسری خوراک لگانے کے دنوں کا شیڈول بھی ایک بار پھرتبدیل کر دیا ہے، دوسری خوراک اب مقررہ مدت کی تکمیل پر واک اِن کردی گئی ہے ۔وزراتِ صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ ویکسین کی دوسری خوراک کے دن میں کمی کر دی گئی ہے، سائنو فارم کی دوسری خوراک اب 21 دن کے بعد لگا سکیں گےجبکہ سائنو ویک کی دوسری خوراک اب 28 دن کے بعد لگا سکیں گے۔ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسٹرازنیکا کی دوسری خوراک اب 28دنوں کے بعد لگا سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں