برطانوی عدالت نے پاکستان کو ریڈلسٹ میں ڈالنے کا حکومتی فیصلہ درست قرار دیدیا

لندن (آئی این پی )لندن ہائی کورٹ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کے برطانوی حکومت کے فیصلے کو درست قرار دے دیا۔لندن ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ برطانوی حکومت ہی کرسکتی ہے، وبا سے نمٹنے کیلیے حکومت کے فیصلے درست ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کے برطانوی حکومت کے فیصلے کے خلاف بیرسٹر زہاب جمالی سمیت 3 پاکستانیوں نے سے عدالت سے رجوع کیا تھا۔لندن ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مقف اختیار کیا گیا تھا کہ پاکستان میں کیسز کم ہونے کے باوجود بھارت سے پہلے کیوں ریڈ لسٹ میں ڈالا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close