صدر مملکت عارف علوی کی ٹک ٹاک پر انٹری

اسلام آباد(آئی این پی )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھ دیا، صدارتی ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صدر پاکستان اب ٹک ٹاک پر موجود ہوں گے، جہاں ان کے مثبت اور حوصلہ افزائی سے متعلق پیغامات شیئر کیے جائیں گے،صدارتی ہائوس کے ترجمان نے بتایا کہ صدر پاکستان کے پیغامات بالخصوص پاکستانی نوجوانوں کے لیے ٹک ٹاک پر شیئر کیے جائیں گے، جن کے ذریعے صارفین کو متاثر کن ویڈیوز بنانے پر آمادہ کیا جائے گا،ٹک ٹاک پر صدر پاکستان کا اکائونٹ PresOfPakistan@کے نام سے ہے، جس کو تمام شہری فالو کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close