وزیراعظم کا بھارتی صحافی کو کرارا جواب

تاشقند(آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے دہشت گردی سے متعلق سوال پر بھارتی صحافی کو کرارا جواب دیدیا۔تاشقند میں وسطی اور جنوبی ایشیا رابطہ ممالک کی کانفرنس کے دوران بھارتی نیوز چینل اے این آئی کے صحافی نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا بات چیت اور دہشت گردی ایک ساتھ چل سکتی ہے۔بھارتی صحافی کے سوال پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم کب سے انتظار کر رہے ہیں اور بھارت سے کہہ رہے ہیں کہ ہم مہذب ہمسائے بن کر رہیں لیکن کیا کریں آر ایس ایس کا نظریہ بیچ میں آجاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close