فلائی بغداد کا پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن کاآغاز

کرا چی(آئی این پی)غیر ملکی ایئرلائن فلائی بغداد نے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کر دیا۔عراقی شہر نجف سے کراچی کیلئے فلائی بغداد کی پہلی پرواز 165مسافر لے کر پہنچ گئی۔ فلائی بغداد کے طیارے کو کرا چی ائیر پورٹ پر سی اے اے نے واٹر سلوٹ پیش کیا۔ سی اے اے کے مطابق فلائی بغداد پاکستان سے عراق کیلئے ہفتہ وار چار پروازیں آپریٹ کرے گا، دوسرے مرحلے میں لاہور سے نجف فلائٹ شیڈول کا آغاز کیا جائے گا۔نئی ایئرلا ئن کے آپریشن سے روز گار کے مواقع میسر آئیں گے فلائی بغداد ایئرلائن کی درخواست پر پروازوں کی اجازت دی۔دوسری جانب سول ایوی ایشن نے نجی ایئرلائن کو سیاحت کیلئے5سال کیلئے ٹی پی آرایل لائسنس جاری کر دیا ہے۔ڈی جی سی اے اے نے لائسنس ایئرلائن کی انتظامیہ کے حوالے کیا، نجی ایئرلائن2طیاروں سے آپریشن شروع کر کے فلیٹ مزیدبہتر کرے گا۔ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ تربت، گوادر اور اسکردو کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی یہ پروازیں کراچی،اسلام آباداورلاہور سے چلائی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں