پنجاب حکومت نے بھی عید الاضحٰی کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی) پنجاب حکومت کی جانب سے عیدالاضحیٰ کی تین چھٹیوں کا اعلان کردیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر 20 سے 22 جولائی تک تین چھٹیاں ہوگی۔ اس سے قبل وفاقی حکومت اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بھی منگل سے جمعرات تک تین چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ دوسری جانب حکومت سندھ نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں 20 جولائی بروز منگل سے 22 جولائی بروز جمعرات تک عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ہوں گی۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بھی عیدالاضحیٰ پر 20 سے 22 جولائی تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جس کی منظوری وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close