کراچی(آئی این پی ) ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) ہیلتھ سندھ نے ملازمین کی عید الاضحی کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کے پیش نظر ہیلتھ ملازمین کی عید کی تعطیلات منسوخ کی گئی ہیں اس ضمن میں تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو نئی ہدایات جاری کردی گئیں۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ صوبائی محکمہ صحت نے خدشہ ظاہر کیا کہ مون سون کے سبب ملیریا، ٹائیفائیڈ، ڈینگی اور ڈائریا بھی پھیل سکتا ہے، عید الاضحی کے سبب کانگووائرس کے پھیلنے کے بھی امکانات ہیں۔ پاکستان میں بھارتی کورونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ بڑھنے لگا، اسد عمر نے عوام کو خبردار کردیا انتظامیہ نے بتایا کہ سندھ کے تمام اسپتالوں میں ہائی الرٹ رہے گا۔جبکہ لیب سہولیات، ایمبولینس اور ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں