اسلام آباد(آئی این پی ) احتساب عدالت نے نیشنل پولیس فانڈیشن میں غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔ احتساب عدالت اسلام آباد میں نیشنل پولیس فانڈیشن میں غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ کے خلاف نیب ریفرنس پر سماعت ہوئی، حتساب عدالت کے جج اعظم خان نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان کی بریت کی درخواست مسترد کردی جب کہ شاہد خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ دیتے ہوئے سابق سیکرٹری داخلہ اور دیگر ملزمان کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت 12 اگست کو تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی، تمام ملزمان آئندہ سماعت پر حاضری کو یقینی بنائیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 12 اگست تک ملتوی کردی۔۔۔۔۔
عثمان بزدار نے مشکل صورتحال سے نکلنے کا اعتراف کر لیا
لاہور (پی این آئی) پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی درست پالیسیوں سے پاکستان معاشی طور پر ٹیک آف کر چکا، مشکل صورت حال سے نکل آئے ہیں۔میڈیا بیان میںانہوں نے کہا کہ معیشت مضبوط ہورہی ہے،کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے، سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے معیشت زوال پذیر رہی۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم اورانکی ٹیم نےمعیشت کودرست کرنے کیلئے ٹھوس اقداما ت کیے ہیں، عوامی خدمت کا شروع ہونے والا سفر رکے گا نہیں، چلتا رہے گا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں