وزیراعظم عمران خان نے کس مغل شہنشاہ پر فلم بنانے کا اعلان کر دیا؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

تاشقند(پی این آئی) ازبکستان کے دورے میں موجود وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ ازبکستان کیساتھ مل کر برصغیر پاک و ہند میں مغل سلطنت کی بنیاد رکھنے والے بادشاہ ظہیرالدین بابر کی زندگی پر فلم بنائی جائے گی۔وزیراعظم نے تاشقند میں ازبک صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عظیم مغل بادشاہ ظہیرالدین بابر پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ظہیرالدین بابر کی نسل نے ہندوستان پر 300 سال تک حکمرانی کی، اس دوران بھارت کو دنیا کے دولت سے مالامال ممالک میں سے تصور کیا جاتا تھا، 24 سے 25 فیصد عالمی جی ڈی پی ہندوستان کی ہوتی تھی۔ہندوستان بابر کی حکمرانی میں اپنے دور کا سپر پاور تھا اور سمجھتا ہوں کہ پاک، ازبک کی نئی نسل کو یہ ضرور معلوم ہونا چاہیے. اس طرح کی فلمیں دو خطوں کے لوگوں کو یکجا کریں گی۔ظہیر الدین بابر پر فلم بنانے کے بعد ہم علامہ اقبالؒ، مرزا غالب اور امام بخاریؒ پر فلموں کے بارے میں سوچیں گے، ہمیں امید ہے یہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط ثقافتی تبادلہ ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close