امریکا نے پاکستان سے فوجی اڈے مانگے یا نہیں؟مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کا پہلی بار ےتہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) امریکا نے پاکستان سے فوجی اڈے مانگے یا نہیں؟مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کا پہلی بار ےتہلکہ خیز انکشاف ۔۔۔وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ امریکہ نے پاکستان سےفوجی اڈے مانگنے کے لیے ماحول بنایا ہوا تھا، ان معاملات میں اشارے بھی بہت اہم ہوتے ہیں لیکن ہم نے کلیئر کردیا ہے۔ ایک انٹرویو میںان کا کہنا تھا کہ مجھ سے کسی نے اڈوں کے متعلق بات نہیں کی ، میں صرف اپنا بتا سکتا ہوں ، مجھ سے اوپر اگر کسی سے بات ہوئی ہو تو مجھے علم نہیں۔ معید یوسف نے یہ بھی کہا کہ پاک امریکہ تعلقات میں دونوں طرف عدم اعتماد ہے اس میں کچھ چھپانے والی بات نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کا عدم اعتماد یہ ہے کہ وہ افغانستان میں ہم پر 20 سال سے ڈبل گیم کا الزام لگا رہا ہے ، وہ غلط کہہ رہے ہیں لیکن وہ یہ بات تو کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close