مریم صفدر سرٹیفائیڈ جھوٹی، نواز شریف کا پورا ٹبر ہی بھگوڑا، بیٹی سزا یافتہ ہیں

اسلام آباد (آئی این پی ) وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مریم صفدر سرٹیفائیڈ جھوٹی ہیں، نواز شریف کا پورا ٹبر ہی بھگوڑا، بیٹی سزا یافتہ ہیں، ایسے اعزازات کم ہی کسی خاندان کو حاصل ہوتے ہیں۔ فرخ حبیب نے مریم صفدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے علاج کے لیے ایک انجکشن بھی نہیں لگوایا، لندن میں پولو میچ، پرتعیش کھانوں سے محظوظ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلستان کے عوام کی طرح آزاد و جموں کشمیر کے عوام بھی انھیں 25 جولائی کو عبرت ناک شکست دیں گے، پاکستان کی 22 کروڑ عوام میں سے اگر کسی کو مودی کی بھتیجی ہونے کا اعزاز حاصل ہے تو وہ مریم صفدر ہے۔ فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ مودی کی حلف برداری پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے نوز شریف ہندوستان گئے تھے، اوفا مشترکہ اعلامیہ سے کشمیر کا زکر نکال کر نواز شریف نے مودی کیساتھ کشمیر کا سودا کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کشمیریوں کے دلیر اور سچے وکیل ہیں، عمران خان نے اقوام متحدہ، ٹرمپ سے ملاقات، او آئی سی سمیت ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑا ہے، مریم صفدر، نواز شریف کی کرپشن کی حقیقی وارث ہیں، ان کی پرورش بھی کرپشن کے پیسوں سے ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close