بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے لیے نادرا سے جاری کورونا سرٹیفکیٹ لازمی قرار

دبئی(آئی این پی) متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے نادرا سے جاری کورونا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا، پالیسی کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کے لیے نئے سفری احکامات جاری کرتے ہوئے نئی پالیسی مرتب کرلی۔جس میں متحدہ عرب امارات آنے کے لیے نادرا سے جاری کورونا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نادرا کے سرٹیفکیٹ کی یو اے ای سفارت خانے سے تصدیق لازمی کرانی ہوگی۔متحدہ عرب امارات سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ پالیسی کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا، عام پاکستانیوں، سفارتکاروں اور اہلخانہ پر بھی سرٹیفیکٹ کی شرط لاگو ہوگا۔خیال رہے کہ کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت کئی جنوب ایشیائی ممالک کے مسافروں پر پابندی لگا رکھی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close