اسلام آباد (پی این آئی)کتنے فیصد پاکستانی حالیہ بجٹ سے مطمئن ہیں؟ تازہ ترین سروے نے وزیراعظم کو بھی پریشان کر دیا۔۔۔ گیلپ اور گیلانی کی جانب سے کیے جانے والے حالیہ سروے میں صرف 14 فیصد پاکستانیوں نے مالی سال 2021-22 کے بجٹ کو اچھا قرار دیا ہے۔سروے کے نتائج کے مطابق ہر 10 میں سے تین پاکستانی (30 فیصد) 2021-22 کے بجٹ کو برا بجٹ سمجھتے ہیں۔ ایک چوتھائی کے قریب پاکستانیوں (27 فیصد) نے بجٹ سے عدم دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اس کے بارے میں کوئی رائے نہیں دی۔ سروے میں شریک 25 فیصد پاکستانیوں نے بجٹ کو نہ ہی اچھا کہا اور نہ ہی برا کہا جب کہ صرف 14 فیصد لوگوں نے مالی سال 2021-22 کے بجٹ کو اچھا قرار دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں