سیکیورٹی فورسز کا رات گئے کامیاب آپریشن، پانچ افراد کو بازیاب کروا لیا گیا

راولپنڈی (پی این آئی) سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن میں کرم کے 5 مزدور بازیاب کرا لیے، 26 جون کو موبائل ٹاور پر کام کرنے والے 16مزدوروں کو اغوا کیا گیا تھا، 13جولائی کے آپریشن میں کیپٹن باسط اور سپاہی حضرت بلال شہید جبکہ 3 دہشتگرد جہنم واصل کیے گئے تھے، 10 مزدوروں کو 27 جون کو بازیاب کرایا گیا تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کرم کے مزدوروں کی رہائی کیلئے آپریشن کیا، سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن میں 5 مزدور رہا کرا لیے ہیں۔کرم میں موبائل ٹاور پر کام کرنے والے16مزدور 26 جون کو اغوا کیے گئے تھے۔ سکیورٹی فورسز نے مزدوروں کی بازیابی کیلئے مختلف جگہوں پر آپریشن کیے، 13جولائی کو ہونے والے آپریشن میں 3 دہشتگرد مارے گئے تھے، آپریشن میں کیپٹن باسط اور سپاہی حضرت بلال شہید ہوئے تھے۔سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کو پکڑنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔ بےگناہ اور معصوم شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے کوشاں ہیں، عوام نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں فورسز کا بھرپورساتھ دیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ 10 مزدوروں کو 27 جون کو بازیاب کرا لیا گیا تھا۔ اسی طرح آئی ایس پی آر کے مطابق آج بھی بلوچستان میں پسنی کے قریب خدا بخش بازار میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا۔ دہشتگردوں نے باردوری سرنگ کے ذریعے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا۔ حملے میں کیپٹن عفان مسعود اور سپاہی بابر زمان شہید ہو گئے۔ حملے کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر کو بلوچستان کا امن سبوتاژ نہیں کرنےدیں گے۔ایسے واقعات سے سکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں قربانیاں دے کر حاصل کیا گیا امن تباہ نہیں ہونے دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں