مون سون بارشوں کا سلسلہ، پی آئی اے کا طیارہ آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا

کراچی (پی این آئی) شہر قائد میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے پورے شہر میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔کراچی میں مون سون کی شدت کا اندازہ اس ویڈیو کو دیکھ کر بھی لگایا جاسکتا ہے جس میں پی آئی اے کے طیارے کے پاس بجلی گرنے کے مناظر نظر آ رہے ہیں۔ یہ ویڈیو پاک ویدر کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کراچی ایئر پورٹ پر کھڑے طیارے کے بالکل قریب بجلی گری ہےتاہم خوش قسمتی سے اس واقعے میں طیارہ بالکل محفوظ رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close