پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں اضافہ مگر خطے کے دوسرے ممالک میں پیٹرول فی لیٹر کتنے کا فروخت ہو رہا ہے؟

اسلام آباد(پی این آئی ) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث حکومت کے پاس تیل کی قیمتوں میں اضافے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں تیل کی قیمتیں سب سے کم ہیں۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے کا اضافہ کر دیا ہے۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث حکومت کے پاس تیل کی قیمتوں میں اضافے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close