یوسف رضاگیلانی بڑی مشکل میں گرفتار! تحریک انصاف کی خاتون رہنما کی درخواست بحال

اسلام آباد(پی این آئی )سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سید یوسف رضا گیلانی کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ، الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی رکن عالیہ حمزہ کی درخواست بحال کر دی ۔الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ، درخواست گزار فرخ حبیب اور ملیکہ بخاری کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیے، بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ویڈیو میں موجود ارکان قومی اسمبلی کو فریق بنانے کی ہدایت دی گئی تھی ۔ ممبر الیکشن کمیشن الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ عبوری حکم کے مطابق کیس کو آگے بڑھاتے ہیں ۔الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ سب ارکان اسمبلی ہمارے لئے قابل احترام ہیں ،یوسف رضاگیلانی اس وقت اہم عہدے پر ہیں ،ارکان قومی اسمبلی کے جواب پر مخالف فریقین نے اعتراضات کئے ۔وکیل علی حیدر گیلانی نے کہا کہ حفیظ شیخ نے یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کو چیلنج نہیں کیا۔کیپٹن ریٹائرڈ جمیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے جواب کو ہم تسلیم کرتے ہیں ۔ ممبر الیکشن کمیشن الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ دستخط کے معاملے کو ختم کر کے کیس کو آگے بڑھانا چاہئے اور عالیہ حمزہ کی درخواست بحال کر دی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close