کراچی(آئی ا ین پی ) قطر حکومت نے پاکستانیوں کے لیے آن ارائیول ٹورسٹ ویزہ سہولت متعارف کرادی جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ قطری حکومت کی طرف سے باقائدہ تحریری احکامات جاری کردیے گئے اور پالیسی بھی متعارف کرادی گئی جس کے تحت قطر نے پاکستانیوں کے لیے ٹورسٹ ویزا کی آن ارائیول سہولت کا اعلان کردیا۔ قطر میں جاتے ہی اب پاکستانیوں کو آن ارئیول ٹورسٹ ویزہ دیا جائے گا۔ اس حوالے سے کورونا منفی رپورٹ ساتھ لانا ہوگی۔ بڑوں کے لیے کورونا ویکسینیشن جبکہ بچوں کے لیے پولیو ویکسینیشن کی شرط ہوگی۔ آن ارائیول ویزہ کے لیے 100 قطری ریال فیس ادا کرنا ہوگی۔ پاکستانیوں کے پاس 6 ماہ تک کا ویلڈ پاسپورٹ اور ریٹرن ٹکٹ ہونا ضروری ہے۔ سفر کے خواہش مند افراد کو قطر حکومت کی آن لائن ehtraaz.gov.qa پر اپنی تفصیلات فراہم کرنا ہونگی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں