مسافروں اور ڈرائیوروں کو سفر کے دوران کورونا ویکسین لگانی شروع کر دی گئی

کراچی (پی این آئی) سندھ کے ٹرانسپورٹ کے وزیر اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ مسافروں اور ڈرائیوروں کو سفر کے دوران کورونا وائرس کی ویکسین لگانی شروع کر دی گئی ہے۔ اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ میں 100 سے زائد مسافروں اور ڈرائیوروں کو سفر کے دوران کورونا وائرس کی ویکسین لگائی گئی۔ کہ خیر پور، سانگھڑ اور شہید بینظیر آباد میں کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے پر متعدد مسافروں کو وارننگ دی گئی جبکہ سکھر، ٹھٹھہ، میر پورخاص اور شکار پور میں کورونا ویکسین کے سرٹیفکیٹ نہ رکھنے پر مسافر گاڑیوں پر 35 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close