ریلوے کو 40 سے 50 ارب کا نقصان ہے، اسکریپ اور ٹکٹ چوری ہو رہے ہیں، اعظم سواتی کا اعتراف

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ اس وقت ریلوے کو 40 سے 50 ارب کا نقصان ہے، 1لاکھ 32 ہزار ریلوے کے پنشنرز ہیں، اسکریپ اور ٹکٹ چوری ہو رہے ہیں۔ ریلوے کیرج فیکٹری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ جہاں 100 مزدور کی ضرورت تھی، وہاں رشوت لے کر 1000 بھرتی کیے گئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر ریلوے اعظم سواتی بلیک میل نہیں ہونگے، اب سے پتہ چلے گا کہ کون کام پر آتا ہے، جدید ٹیکنالوجی لے کر آرہا ہوں، کام والے کی تنخواہ ڈبل ہوگی۔ وزیر ریلوے نے کہاکہ ملکی ادارے 1اعشاریہ 3 ٹریلین کا نقصان دے رہے ہیں، 1اعشاریہ 1ٹریلین افواج کا کل خرچہ ہے، اسکریپ، ٹکٹ ہم چوری کر رہے ہیں، پاکستان ڈیفنس پروڈکشن آئے اور ہماری مدد کرے، ہم بغیر ٹیکنالوجی کے مافیہ کو نہیں توڑ سکتے۔ انہوں نے بتایا کہ 21ویں صدی میں مزدور ہتھوڑے سے کام کرتے ہیں، اس وقت ریلوے کو 40 سے 50 ارب کا نقصان ہے، 1لاکھ 32 ہزار ریلوے کے پنشنرز ہیں، 18 ہزار روپے میں ریلوے پولیس اہلکار حلال کام نہیں کرسکتا، ان لوگوں کا رزق بڑھانے کا کام میری ذمہ داری ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close