راولپنڈی (پی این آئی) وزیر داخلہ شیخ رشید نے آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت کے قیام کے حوالے سے قبل از وقت دعوے شروع کر دیئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےدعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان میں دیوار کے پیچھے دیکھنے کی صلاحیت ہے، وہ آزاد کشمیر میں بھی حکومت بنائیں گے۔اپوزیشن کی جماعتوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیخ رشیدنے کہا کہ چوروں اور لٹیروں کی وجہ سے ملک دلدل میں پھنسا ہے۔راولپنڈی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا تھا کہ کشمیری عوام وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد رکھتی ہے، اپوزیشن کا کام صرف رونا اور طعنہ زنی کرنا ہے۔۔۔۔۔
وزیر اعظم عمران خان وسط ایشیائی اہم ملک کے دورے پر روانہ ہو گئے
اسلام آباد (پی این آئی) وزیرِ اعظم عمران خان دو روزہ دورے پر ازبکستان روانہ ہو گئے ہیں۔وزیرِ اطلاعات چوہدری فواد احمد ،وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد، وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی، مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف اور عاطف خان بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ دورہ ک ٹیم میں شامل ہیں۔وزیر اعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق ازبکستان علاقائی و دو طرفہ تجارت ، علا قائی روابط اور سیکیورٹی کے ضمن میں انتہائی اہمیت کا حامل ہےوزیرِ اعظم کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ مفادات کے مختلف امور میں اہم معاہدے اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے ۔ ان امور میں مصنوعات کی نقل و حرکت، دونوں ملکوں کے چیمبرز آف کامرس کے مابین تعاون، تجارت ، تعلیم ، ثقافت، اور سیاحت جیسے شعبے شامل ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں