اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر ڈاکٹر فیصل سلطان نے ملک میں عیدالاضحیٰ پر سخت پابندیوں کا اشارہ دے دیا ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہےکہ ڈیٹا بتا رہا ہے کہ ملک میں کورونا کی چوتھی لہر آ رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ این سی او سی روزانہ کی بنیاد پر فیصلے کرتی ہے اور موجودہ حالات بتا رہے کہ عیدالاضحیٰ بہت محدود پیمانے پر ہو گی۔انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی نیا ویرینٹ آتا ہے تو آسانی سے پھیلتا ہے، موجودہ بھارتی ویرینٹ 50 سے 60 فیصد تیزی سے پھیل رہا ہے۔ویکسین کے استعمال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کوئی بھی ویکسین 100 فیصد موثر نہیں ہوتی لیکن بہت ضروری ہے کہ تمام لوگوں کو کورونا ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگائی جائے، موجودہ ویکسین تمام ویرینٹس پر اثرانداز ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 19 فیصد تک پہنچ چکی ہےجو کہ تشویشناک ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں