بڑے شہر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے دوران پانی فراہم کرنے والی 3 بڑی لائنیں پھٹ گئیں

کراچی (پی این آئی) کراچی شہر کے مختلف حصوں میں حالیہ بارشوں کے دوران بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے پانی فراہم کرنے والی 10 میں سے 3 لائنیں پھٹنے کے باعث 90 کروڑ گیلن پانی کم ملنے سے شہر کے متعدد علاقے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔کراچی واٹر بورڈ حکام کے مطابق کراچی کو 72 انچ قطر کی 10 لائنوں سے پانی فراہم کیا جاتا ہے لیکن گزشتہ تین دن کے دوران 4 بار بجلی کے بریک ڈاؤن ہونے کے سبب بیک پریشر ہوا اور تین لائنیں پھٹ گئیں۔واٹر بورڈ حکام کے مطابق کراچی کا پانی دھابیجی سے 60 کلومیٹر کینال کے ذریعے کشش ثقل کے ذریعے پہنچتا ہے پھر انہیں 72 انچ قطر کی 10 مختلف لائنوں کے ذریعے آگے منتقل کیا جاتا ہے، اس دوران بجلی بند ہو جائے تو لاکھوں گیلن پانی واپس لوٹ جاتا ہے اور لائنیں پھٹ جاتی ہیں۔اس حوالے سے چیف انجینئر دھابیجی انتخاب احمد نے بتایا کہ 4 روز میں 90 کروڑ گیلن پانی کم فراہم ہوا جبکہ ریذیڈنٹ انجینئر کے مطابق بجلی کے ایک بریک ڈاؤن سے جو خرابی پیدا ہوتی ہے اسے بحال کرنے میں کم از کم تین روز لگ جاتے ہیں۔ جن علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل ہے ان میں گلشن اقبال، گلستان جوہر، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد اور پی ای سی ایچ ایس سمیت درجنوں علاقے شامل ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں