چمن (پی این آئی) پاکستان اور افغانستان کی چمن کے مقام پر ملنے والی سرحد پر افغان سکیورٹی فورسز سے قبضے میں لی گئی چیک پوسٹوں سے طالبان عسکریت پسندوں کو 3 ارب پاکستانی روپے کے بنڈل مل گئے۔افغان طالبان کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز سے خالی کروائے گئے قندھار کے علاقے اسپن بولدک میں افغان فورسز کی چیک پوسٹوں سے تقریباً 3 ارب روپے کی پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے یہ وہ رقم ہے جو افغان سکیورٹی فورسز اسمگلروں سے رشوت کے طور پر وصول کرتی تھیںلیکن اس کے بعد یہ رقم افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس پاکستان میں حملے کروانے کے لیے دہشت گردوں کو ادائیگی کے لیے استعمال کرتی تھی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں