لوگوں کو پتہ ہی نہیں کتنا بڑا مسئلہ سامنے آنے والا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لوگوں کو پتہ ہی نہیں کتنا بڑا مسئلہ سامنے آنے والا ہے، 1960سے 2010تک جتنا اسلام آباد بڑھا اتنا 2010سے 2020تک پھیلا، اسلام آباد جس تیزی سے پھیل رہا ہے ہم نے تبدیلیاں نہ کیں تو ٹریفک اور ماحولیاتی آلودگی کے مسائل سامنے آئیں گے، گرین ایریا ختم ہوجائے گا آرگنائزیشن کے بہت سنگین خطرات ہیں، نئی تعمیر ہونے والی سڑکیں شہر میں ٹریفک مسائل کم کرنے کا سبب بنیں گی۔بدھ کو اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لوگوں کو پتہ ہی نہیں کتنا بڑا مسئلہ سامنے آنے والا ہے۔ 1960سے 2010تک جتنا اسلام آباد بڑھا اتنا 2010سے 2020تک پھیلا۔ اسلام آباد جس تیزی سے پھیل رہا ہے ہم نے تبدیلیاں نہ کیں تو ٹریفک اور ماحولیاتی آلودگی کے مسائل سامنے آئیں گے۔ گرین ایریا ختم ہوجائے گا آرگنائزیشن کے بہت سنگین خطرات ہیں۔ نئی تعمیر ہونے والی سڑکیں شہر میں ٹریفک مسائل کم کرنے کا سبب بنیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کا گرین کور کم ہوگیا ہے اسلام آباد کا ماسٹر پلان بنانے کی ضرورت ہے۔ گرین ایریاز کو بچایا جائے۔ خالی جگہوں پر درخت لگائے جائیں اس سے ماحول بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں قبضہ گروپ کو ختم کیا جائے گا۔ قبضہ گروپ کو کسی کا خوف نہیں کیونکہ اس کام میں پیسہ زیادہ کم اور سزا کم ہے۔ اسی لئے قبضہ مافیا تیزی سے بڑھ رہا ہے ان کے خاتمے کے لئے نیا قانون لارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا تیزی سیاربنائزڈ ہونے والا ملک ہے۔ لاہوربھی دس سال میں ڈیڑھ گنا پھیلا ہے اس شہر میں ماحولیاتی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ شہر کی صفائی پر توجہ دے رہے ہیں شہر میں جنگلات کو بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں نئے پارکس بنائیں گے موجودہ پارکس کو محفوظ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آئی تو سی ڈی اے پانچ ارب کے خسارے کے ساتھ چل رہا تھا اب سی ڈی اے کے اکائونٹ میں 36ارب روپے موجود ہیں۔ (ن غ)

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close