سینیٹ میں وزارت داخلہ کئی سوالوں کے تحریری جوابات دینے میں ناکام، چیئرمین سینیٹ برہم

اسلام آباد( آئی این پی) سینیٹ میں وزارت داخلہ کئی سوالوں کے تحریری جوابات دینے میں ناکام ہو گئی جس پر چیئرمین سینیٹ نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ وزارت جواب کیوں نہیں دے رہی ، آئندہ کے لئے جوابات ضرور دیئے جائیں ۔ جمعہ کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوا ، وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر سیمی ایزدی کے سوال کے تحریری جواب میں وزارت داخلہ نے ایوان کو بتایا کہ 3لاکھ 98ہزار560 معذور افراد نادرا کے ساتھ رجسٹرڈ کیئے گئے ہیں ، غیراندارج شدہ معذور افراد کی تعداد نادرا کے پاس موجود نہیں ہے ، وقفہ سوالات کے دوران وزارت داخلہ کی جانب سے کئی سوالوں کے تحریری جوابات نہ دیئے گئے جس پر چیئرمین سینیٹ نے برہمی کا اظہار کیااور کہا کہ وزارت جواب کیوں نہیں دے رہی ، آئندہ کے لئے جوابات ضرور دیئے جائیں ۔( ع ا)

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close