پشاور(آئی این پی) خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ، اس دوران مختلف حادثات میں 10افراد ہلاک جبکہ 10افراد کے زخمی بھی ہوئے۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا پراونشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بارشوں سے نقصانات کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی ہے۔جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے 10گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ترجمان پی ڈی ایم تیمور خان نے بتایا کہ مختلف حادثات میں اب تک 10افراد جاںبحق ہوئے ہیں جانبحق ہونے والوں میں 3بچے ایک خاتون اور 6 مرد شامل ہے جبکہ بارشوں سے 10مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔تیمور خان کا کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے اور سیکرٹری ریلیف نے حالیہ بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ایبٹ آباد اور مانسہرہ کا دورہ کیا اور ضلعی انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایات جاری کئے ہیں۔ترجمان پی ڈی ایم نے مزید بتایا کہ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی نمبر 24 گھنٹے فعال ہے عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر کال کرکے دیں تاکہ انتظامیہ بروقت پہنچ کر متاثرہ افراد کی مدد کرسکے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کل تک بارشوں کا یہ سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں