سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرپورٹس کی حفاظت کیلئے خصوصی ایڈوائزری جاری کردی

کراچی(آئی این پی) سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)نے ایئرپورٹس کی حفاظت کے لیے خصوصی ایڈوائزری جاری کردی۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹس میں داخلے پر ٹھیکداروں اور عملے کے شناختی کارڈ کی تصدیق کی جائے، غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کی خصوصا ایئرپورٹ پر داخلے کے وقت نشاندہی کی جائے۔ایڈوائزری میں زور دیا گیا ہے کہ کسی بھی افغان یا غیرملکی شہری کو بغیر کلیئرنس ایئرپورٹس پر ملازمت نہ دی جائے، ایئرپورٹ پر عملے پر رن وے یا ایپرن سائیڈ پر موبائل کے استعمال کی پابندی ہوگی۔اسی طرح عملے کا انٹری پاس اے ایس ایف اور سی اے اے ویجلینس دوبار چیک کیا کریں گے۔سی اے اے کی ایڈوائزری کے تحت ایئرپورٹ میں داخلے پر مسافر اور کارگو گاڑیوں کی بھی تفصیلی تلاشی لی جائے گی، مذکورہ فیصلوں پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔فنڈز اکھٹے کرنے کا نیا منصوبہ، پی آئی اے زمین، بلڈنز اور جہاز گروی رکھوائے جائیں گیدوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کے ملازمین کیلئے خوش خبری یہ ہے کہ انہیں جولائی کی تنخواہ عید سے قبل ہی دے دی جائے گی۔سول ایسی ایشن اتھارٹی کے ملازمین کو رواں ماہ جولائی کی تنخواہ16تاریخ کو ادا کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں