راولپنڈی رنگ روڈ کرپشن سکینڈل، سابق کمشنراور سابق لینڈ کلیکٹر گرفتار

لاہور(آئی این پی)راولپنڈی رنگ روڈ کرپشن سکینڈل میں بڑی پیش رفت، سابق کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ محمود اور سابق لینڈ کلیکٹر وسیم علی تابش کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے گرفتاریوں کی تصدیق کر دی۔ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی۔ راولپنڈی رنگ روڈ کرپشن سکینڈل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں ملزمان کی بیانات کو حصہ بنایا گیا ہے۔ راولپنڈی رنگ روڈ کے قریب قائم نجی ہاسنگ سوسائٹیز کے مفاد کنندگان سے متعلق بھی اہم ترین انکشافات ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close