کراچی (پی این آئی) سابق صدر ممنون حسین آج 80 برس کی عمر میں کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے۔ ان کی ایک خوبی ایسی بھی تھی جس کی سیاسی مخالفین بھی دل کھول کر تعریف کیا کرتے تھے۔سنہ 2013 سے 2018 تک پاکستان کے صدر رہنے والے ممنون حسین انتہائی نفیس اردو بولتے تھے۔ یہی نہیں بلکہ وہ اپنی لکھی ہوئی اور زبانی تقاریر بھی ایسی رواں اردو میں کیا کرتے تھے کہ سننے والوں پر سحر طاری کردیتے تھے۔ ان کی یہ خاصیت تھی کہ وہ اپنی تقریر کے دوران اردو اور صرف اردو ہی بولتے تھے اور کسی دوسری زبان کا ایک لفظ بھی استعمال نہیں کرتے تھے۔ ان کی یہ ایک ایسی خوبی تھی جس کی نہ صرف ان کی اپنی پارٹی کے لوگ بلکہ سیاسی مخالفین بھی تعریف کیا کرتے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں