اپنے اپنے پاسپورٹس تیار کر لیں! ترقی یافتہ ملک نے پاکستانیوں کو مختلف شعبوں میں روزگار دینے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) جاپان نے پاکستانیوں کو مختلف شعبوں میں روزگار دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، وزیرخزانہ شوکت ترین سے ملاقات میں جاپانی سفیر نے کہا کہ جاپانی منڈیاں پاکستان کے ہنرمند افراد کیلئے کھلی ہیں، جاپان پاکستانیوں کو آئی ٹی، سائنس وٹیکنالوجی شعبوں میں روزگار دے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین سے جاپانی سفیر نے ملاقات کی، ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر بات چیت کی گئی۔مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسی طرح ملاقات میں تجارتی اوراقتصادی تعاون کےمزید فروغ پربھی بات چیت کی گئی۔ جاپانی سفیر نے کہا کہ جاپانی منڈیاں پاکستان کے ہنرمند افراد کیلئے کھلی ہیں، جاپان پاکستانیوں کوآئی ٹی، سائنس وٹیکنالوجی شعبوں میں روزگار دے گا۔جاپان پاکستانی برآمدات کے فروغ کیلئے بھرپور تعاون کرے گا۔وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان جاپانی سرمایہ کاروں کو بھرپور تعاون فراہم کرےگا۔ وزیرخزانہ نے جاپانی سفیر کو نئی آٹوپالیسی کے حوالے سے آگاہ بھی کیا۔ دوسری جانب کامیاب پروگرام کے چیئرمین عثمان ڈار نے کہا ہے کم از کم 1 لاکھ افراد براہ راست حکومتی منصوبے سے مستفید ہو چکا ہے، وزیر خزانہ شوکت ترین نے منصوبے کو مزید تیز کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے ہیں، حکومت نے 13 ہزار 2 سو نو جوانوں کو ذاتی روزگار فراہم کر دیا ہے ۔اٹک کے رہائشی سجاد الرحمن نوجوان کی کہانی ٹویٹر پر شیئر کرتے ہو ئے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ منصوبے کے تحت نوجوانوں میں 15 ارب روپے کی تقسیم کا عمل مکمل کر لیا گیا حکومت نے 13 ہزار 2 سو نوجوانوں کو ذاتی روزگار فراہم کر دیا ہے اس پر معاون بینکوں کو مبارکباد پیش کر تا ہوں ، انہوں نے کہا کہ13 ہزار سے زائد نوجوانوں کو ذاتی روزگار کی فراہمی اہم سنگ میل ہے وزیراعظم کے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے ویژن میں کوئی کمی کوتاہی نہیں چھوڑیں گے، نجی و کمرشل بینکوں کی جانب سے زبردست تعاون پر بھی خصوصی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close