کورونا کے بڑھتے کیسز، کاروباری مراکز کتنے بجے بند کر دیے جائیں گے؟ نیا نوٹیفیکیشن جاری

کوئٹہ(آئی این پی ) بلوچستان میں کوروناکے بڑھتے کیسز کے پیش نظر شاپنگ مالز اور کاروباری مراکزرات10بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے کورونا کے بڑھتے کیسزکے باعث حفاظتی انتظامات کرتے ہوئے شاپنگ مالز،کاروباری مراکز 10 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ شاپنگ مالز اور کاروباری مراکز رات 10 بجے بند ہوں گے تاہم ہوٹلز اور ریسٹورنٹ رات12 بجے تک بند ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آٹ ڈورشادی ہالز میں ایس اوپیز پر 400 مہمانوں سیزائدکی اجازت نہیں جبکہ عبادت گاہوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سر حدیں تاحکم ثانی بند رہیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close