اپرکوہستان بس حادثہ، متعدد چینی ہلاک چین نے پاکستان سے بڑا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی ) چینی سفارت خانے کی جانب سے اپر کوہستان میں پیش آنے والے بس حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا گیا۔ چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ داسوڈیم پر کام کرنے والے تعمیراتی کارکنوں کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں نوچینی اور تین پاکستان مزدور جاں بحق ہوئے ہیں۔ پاکستا ن کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔چینی سفارت خانے نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان حادثے کی فوری تحقیقات کر کے حقائق سامنے لائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close