پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے گیارہ روپے کا اضافہ ؟ عوام پر مہنگائی کا بم پھوڑ دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 11 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دے دی گئی۔ پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں فی لٹر ساڑھے 11 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے 40 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 40 پیسے کے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی تجاویز موجودہ پیٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئی ہے، پیٹرولیم لیوی میں ردو بدل میں قیمتوں میں ردو بدل ہو سکتا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کل وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد ہوگا جس کا نوٹیفکیشن وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیا جائے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close