مولانا طارق جمیل نے پمز میں زیر علاج بچے کی خواہش پوری کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے زخمی بچے کی خواہش پوری کرنے کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا سفر کیا۔انسٹاگرام پر مولانا طارق جمیل کے تصدیق شدہ اکائونٹ پر چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کے چاہنے والوں کو عالم دین کے اسلام آباد پہنچنے کی اطلاع دی گئی۔شیئر کی گئی تصاویر میں مولانا طارق جمیل کو بچے سے خوش دلی سے ملتے اور مسکراتے ہوئے ہاتھ پکڑے دیکھا جاسکتا ہے۔پوسٹ کا کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ مولانا طارق جمیل نے گزشتہ روز خاص طور پر اس بچے سے ملاقات کے لیے اسلام آباد کاسفر کیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مولانا صاحب سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔پوسٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مولانا صاحب کی جانب سے بچے کا پتہ لگانے کی درخواست کی گئی تھی، بچے کا پتہ معلوم کرنے میں 4 دن لگے جو کہ اس وقت پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز ) اسلام آباد میں داخل ہے، بچے کا آپریشن آج کیا جائے گا۔دریں اثنا عالم دین کی جانب سے عقیدت مندوں سے بچے کے لیے دعائوں کی درخواست کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں